کراچی میں آج موسم ابر آلود، ہلکی بارش ہونے کا امکان

Karachi Weather

Karachi Weather

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم ابر آلود رہے گا جبکہ ہلکی بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔ کراچی میں آج بھی بادلوں کا ڈیرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گرید تک بڑھنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق کراچی میں موسم آج ابرآلود رہے گا جبکہ شہر میں مختلف اوقات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔