کراچی : تولیہ فیکٹری میں لگی آگ پر چار گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

Karachi Factory Fire

Karachi Factory Fire

کراچی (جیوڈیسک) سائٹ ایریا میں تولیہ بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ معمولی نوعیت کی آگ نے کچھ ہی دیر میں فیکٹری کا بڑا حصہ اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم فائربریگیڈ نے چار گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن میں اٹھارہ گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔

فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں کروڑوں روپے کا سامان جل گیا۔