کراچی: ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 11 زخمی

Accident

Accident

کراچی (جیوڈیسک) نیشنل ہائی وے پر دھابیجی کے قریب موٹر سائیکل سوزوکی وین سے ٹکرا گیا جس کے باعث 7 افراد زخمی ہو گئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان دم توڑ گیا۔ دوسرا جانب سپر ہائی وے ٹال پلازہ کے قریب تیز رفتار ہائی روف ویگن الٹ گئی۔ جس سے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔