کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ایک ہی گروپ کے ملوث ہونے کا انکشاف

Dead Body

Dead Body

کراچی (جیوڈیسک) شہر میں گزشتہ دنوں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ایک ہی گروپ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی پولیس نے گزشتہ روز گلبائی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے جس کے مطابق گزشتہ روز ٹریفک اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں نائن ایم ایم کے 2 پستولوں سے 11 گولیاں فائر کی گئیں، دہشت گردوں نے باقاعدہ ریکی اور منصوبہ بندی کے بعد حملہ کیا، حملہ آوروں نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھیں اور ان کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔

پولیس نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے کہ چند روز کے دوران ٹریفک اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں گہری مماثلت پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس بات کا قوی امکان ہے کہ ان وارداتوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران شہر میں کئی ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ ہوچکی ہے، گزشتہ روز بھی گلبائی میں فائرنگ سےایک پولیس اہلکارجاں بحق اور2 زخمی ہوئےتھے۔