سانحہ کراچی انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ لیاقت علی صدیقی

Karachi Bus Firing

Karachi Bus Firing

لاہور: سانحہ کراچی انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ملکی بقاء اور استحکام کے لیے سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونا ہو گایہی دہشت گردوں سے نجات کا واحد راستہ ہے۔

ان خیالات کااظہار نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر لیاقت علی صدیقی نے جامعہ نعیمیہ میںمنعقدہ جنرل باڈی ا ورلاہورباڈی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ اسلام امن کادین ہے اورہرقسم کے ظلم کی نفی کرتاہے۔ پوری پاکستان قوم انسانیت کے قاتلوں کے خلاف متحد ہے۔ دہشتگردوں کا ہم سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہوگا۔

شہیدوں کے بیگناہ خون کا حساب لیے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے۔عالمی طاقتیں اپنے مکروہ عزائم کی خاطر دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری سیاسی وعسکری قیادت کو امریکہ کی اس جنگ سے نکلنے کے لئے سنجیدہ فیصلے کرنے ہوں گے۔