کراچی کوسر سبز بنانے میں درخت لگائو مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کرو گا۔ بریگیڈیر محمد ظہیر

Karachi Planting

Karachi Planting

کراچی : اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیر محمد ظہیر ملک نے کہا ہے کہ کراچی کوسرسبز بنانے میں کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کی درخت لگائو مہم میں اپنا کردار ادا کرونگا ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ایسوسی ایشن کے صدر محمداسلم خان کی قیادت میں ملنے والے وفدسے ملا قات میں کیا۔

وفد میں غلام محمدخان فہیم احمدصدیقی ،عظمت اللہ خان اور محمدنسیم بھی شامل تھے ۔ بریگیڈیر ملک نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہیں اور جوشخص اور تنظیم اس کارخیر میں حصہ لے گی اس کا میں ہر سطح پر ساتھ دونگا۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم میں پاکستان آرمی درخت مہیا کرے گی اور درخت لگانے کے انتظامات بھی کرے گی اس موقع پر محمداسلم خان نے تفصیل کے ساتھ ایسوسی ایشن کی کار کردگی سے آگاہ کیا اور بریگیڈیر ظہیر ملک سے درخواست کی کے وہ اس مہم کا پودا لگا کر افتتاح فرمائے جوانہوں نے قبول کر لی۔

درین اثنا محمداسلم خان کی قیادت میں آج ایک وفد سائٹ ایسوسی ایشن سے ملاقات کرے گا۔

سیکریٹری اطلاعات
کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن