کراچی یونائیٹڈ یوتھ فٹبال لیگ، فاتح ٹرافی ملیر اکیڈمی کے شوکیس کی زینت بن گئی

Karachi united Football

Karachi united Football

Karachi united Football

Karachi united Football

Karachi united Football

Karachi united Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے یو فٹبال فائونڈیشن کے زیر اہتمام جاری کراچی یونائیٹڈ یوتھ فٹبال لیگ کا فائنل ملیر یوتھ اور لیاری یوتھ اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا جسے ملیر یوتھ اکیڈمی نے لیاری اکیڈمی کو تین گول سے شکست دے کر فاتح ٹرافی اپنے شوکیس کی زینت بنالی۔ جام الیون فٹبال اسٹیڈیم ملیر میں کھیلے جانے والے اس فائنل میں وقفہ تک ملیر کو دو گول کی سبقت حاصل تھی یہ گول15 ویں منٹ میں وقاص اور31 ویں منٹ میں جنید نے اسکور کیا وقفہ کے بعد لیاری اکیڈمی نے گول برابر کرنے کے لئے سخت جدوجہد کی لیکن گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ کھیل کتم ہونے سے چنف منٹ قبل فاتح ٹیم کے وقاص کو گول کرنے کا ایک سنہری موقع ملا انہوں نے بغیر کسی غلطی کے گیند جال کے حوالے کرکے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنادیا مہمان خصوصی چیئرمین پیپلز پارٹی ملیر نذیر احمد بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی یونائیٹڈ اکیڈمیز کے ڈائریکٹر عمران علی اور چیف کوچ ارشد جمال کا فروغ فٹبال کے لئے کردار قابل تحسین ہے انہوں نے کھلاڑیوں میں اتحاد،یکجہتی، اخلاق،تعلیم اور بھائی چارہ کی فضا پیدا کرکے سب کے دل جیت لئے ہیں۔

سندھ فٹبال ایسو سی ایشن کے صدر سید خادم علی شاہ نے کہا کہ کراچی یونائیتڈ نے اپنی مدد آپ کے تحت کراچی میں انڈر16،انڈر19 کے ساتھ ساتھ اوپن ٹورنامنٹس کا جال پھیلادیا ہے اسکول و کالج کی سطح پر اور یوتھ لیول پر ان کے ٹورنامنٹ کی شہرت پاکستان بھر میں ہے کے یو اکیڈمی سے لا تعداد بچے صوبائی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں قبل ازیں تیسری پوزیشن کے میچ میں اولڈ گولیمار اکیڈمی نے ماری پور اکیڈمی کو ایک گول سے شکست دی بعد ازاں صدر پی ایف اے خادم علی شاہ،چیئرمینPPP ملیر نذیر احمد بھٹو نے فاتح ٹیم اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایف اے ویسٹ کے سیکریٹری رحیم بخش، صدر ڈی ایف اے ملیر فتح محمد بلوچ، سیکریٹری ڈی ایف اے ملیر شاہد تاج، گروپ لیڈر ڈی ایف اے ایسٹ عثمان شاہ، سیکریٹری عبید اللہ، کے الیکٹرک کے صدام حسین، انٹرنیشنل ثناء اللہ،فیفا ریفری اور صدر ملیر ریفریز محمد اقبال اور چیف کوچ ارشد جمال بھی موجود تھے، ریفری کے فرائض جاوید بنگش، سلیم فیض، داد رحمن، احمد اور نفیس نے انجام دیئے میچ کمشنر کے فرائض محمد شہزاد اور شوکت شہکی نے انجام دیئے۔