جامعہ کراچی : بی ڈی ایس پروفیشنل ضمنی امتحانات کے نتائج

Karachi University

Karachi University

کراچی (جیوڈیسک) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی ڈی ایس فرسٹ اور سیکنڈ پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2015 ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

نتائج کے مطابق بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں 174 طلبہ شریک ہوئے ،110 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 64 طلبہ کو ناکام قرار دیا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 63.22% فیصد رہا۔

بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 81 طلبہ شریک ہوئے ،62 طلبہ کو کامیاب قرار دیا گیا جبکہ 19 طلبہ کو ناکام قرار دیا گیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 76.54% فیصد رہا۔