کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سبین محمود کا ڈرائیور قتل

Sabine Mahmood

Sabine Mahmood

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کےعلاقے ابراہیم حیدری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سبین محمود کے ڈرائیور کو قتل کردیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت غلام عباس کے نام سے کر لی گئی ہے۔ مقتول غلام عباس سبین محمود کا ڈرائیور تھا۔ اور سبین محمود کے پاس پارٹ ٹائم نوکری کرتا تھا۔

چند ماہ قبل سبین محمود کو ڈیفنس کے علاقے میں ایک کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غلام عباس کے قتل کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔