کراچی : عذیر بلوچ کے تمام مقدمات سینٹرل جیل میں قائم عدالت میں چلانے کا فیصلہ

Uzair Baloch

Uzair Baloch

کراچی (جیوڈیسک) لیاری گینگ وار کے سربراہ عذیر بلوچ کے تمام مقدمات سینٹرل جیل میں قائم عدالت میں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سندھ حکومت نے لیاری گینگ وار کے سربراہ عذیر بلوچ کے تمام مقدمات ایک ہی عدالت میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے 14 مقدمات کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے جبکہ دیگر مقدمات کے بارے میں جلد نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا۔

عذیر بلوچ کے تمام مقدمات کی سماعت سینٹرل جیل کراچی میں قائم عدالت میں ہو گی۔ عذیر بلوچ کے خلاف 57 مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ وہ 54 مقدمات میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔