کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش

Security Forces

Security Forces

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر رشید زمان نے اعلان کیا ہے کہ ایسوسی ایشن کے تحت ماہ جنوری کے تیسرے عشرے میں کراچی میں امن کے لئے سرکرداں سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے نیوی آڈیٹوریم (لکی اسٹار) میں ” ایک شام امن کے نام” سے تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے مہمانِ خصوصی وزیر سماجی بہبود بیگم شمیم ممتاز ہوں گی جبکہ تقریب میں اعلیٰ سرکاری افسران، سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔

تقریب صدر ڈاکٹر عمران نذیر کی زیر نگرانی ہوگی جبکہ فنانس سیکریٹری ڈاکٹر حنیف اللہ اور نائب صدر طاہر خان اعوان چیف آرگنائزر ہوں گے، آرگنائزر ڈاکٹر صاحبزادہ اور ڈاکٹر افسر سعید ہوں گے جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین میں امان اللہ پشاوری، ایوب خان، حارث خان صوابی وال، سہیل اختر اور وزیر محمد عرف وزیر اعظم شامل ہیں، ڈاکٹر حنیف اللہ کے مطابق اس حوالے سے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر

کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن
کراچی ۔سندھ
مورخہ یکم جنوری 2017ء