کراچی ھمارا ہے ھم کراچی کے ہیں۔ وسیم اختر

Waseem Akhtar Distribution Cheque

Waseem Akhtar Distribution Cheque

کراچی : مئیر کراچی وسیم اختر نے بلدیہ وسطی میں ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ھمارا ہے ھم کراچی کے ہیں کراچی سے کراچی کے سچے نمائندوں کی محبت کوئی نہیں چھین سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارکنا ن و ملازمین اداروں کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی معاشی آسودگی کسی بھی ادارے کی ترقی میں اہم کردار اداکرتی ہے۔ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی میں تاخیر قابلِ مذمّت عمل ہے۔

تقریب میںاراکین صوبائی اسمبلی ،عظیم فاروقی،جمال احمد ،حاجی انور رضا،،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین سید شاکر علی،میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو ، منتخب بلدیاتی نمائندے ،یوسی پینل اور بلدیہ وسطی کے افسران اور ریٹائرڈ ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی میں ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے تقریب منعقد کی گئی جس میں بلدیہ وسطی سے تعلق رکھنے والے٢٤٢ریٹائرڈ ملازمین کو انکے واجبات کی مد میں تقرئباً٧٠روپے کے چیک پیش کئے گئے۔وسیم اختر نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اگر کراچی کو اسکا جائزحق دیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ کراچی دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں شامل نہ ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لئے ہمارے پاس میگا پروجیکٹس ہیں وفاقی حکومت توجہ دے اور اپنا فرض اداکرتے ہوئے کراچی کو اس کے حصہ کی رقم اداکرے تو کراچی کے تمام پروجیکٹس تیزی کے ساتھ تکمیل کے مراحل طے کرسکتے ہیں۔ وسیم اختر نے کہا کہ ہم سب کو بلا تفریق رنگ و نسل و سیاسی جماعت شہر کراچی کے ہر فرد کی خدمت کرنی ہے۔

بعد ازاں انہوں نے بلدیہ وسطی کے٢٤٢ ریٹائرڈملازمین کو انکے بقایا جات کے چیک تقسیم کئے ۔اس موقع پر چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ اگرچہ بلدیہ وسطی مالی، افرادی اور تکنیکی وسائل کی کمی کاشکار ہے اس کے باوجودعوامی نمائندے دستیاب وسائل کو بہتر منصوبہ بندی کے تحت استعمال کر رہے ہیں تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول مہیاء کرنے کے ساتھ ماحول کو خوبصورت بھی بنایا جاسکے۔

چیئرمین بلدیہ وسطی نے بتایا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے لیو ان کیشمنٹ(leave encashment) اور گروپ انشورنس کے واجبات کی ادائیگی کئی برسوں سے التواء میں پڑی تھی جس کے سبب انہیں مالی مشکلات کا سامنا تھا ۔تاہم ریٹائرڈ ملازمین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے برسوں سے التواء کا شکار واجبات کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عوامی نمائندگوں نے آٹھ دنوں میں برسوں کے رُکے ہوئے واجبات اداکرکے ثابت کردیا کہ عوام کی خدمت عوامی نمائندے ہی کرسکتے ہیں۔اس موقع پر میئر کراچی کو چیئرمین بلدیہ وسطی ،یوسی چیئرمین کی جانب سے پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے گئے ۔بعد ازاں میئر کراچی نے ضلع وسطی میں اینٹی ڈینگی اسپرے مہم کا باقائدہ افتتاح بھی کیا۔
جاری کردہ عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی)