کراچی: پانی کے ٹینک میں دو افراد ڈوب گئے، تلاش کا کام جاری

People Drowned

People Drowned

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سعدی ٹائون میں پانی کے ٹینک میں دو افراد ڈوب گئے، تلاش کا کام جاری ہے۔

سعدی ٹائون سے واٹر بورڈ کے کنڈیوٹ ایک کھلے مین ہول میں دو دن قبل 19 سالہ شیراز ڈوب گیا تھا۔

اس کی تلاش میں کنڈیوٹ میں ایک شخص وہاب اترا لیکن وہ بھی ڈوب گیا۔ لواحقین اپنی مدد آپ کے تحت انہیں تلاش کررہے ہیں لیکن اب تک ان دونوں کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔