کراچی میں پانی بحران سنگین، شہری ترس گئے، مانیٹرنگ کمیٹی کو فعال بنا دیا گیا

Karachi Water Crisis

Karachi Water Crisis

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کے بحران میں اضافہ، شہریوں کے لیے مصیبت بنا ہوا ہے، پانی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی کو فعال اور بااختیار بنا دیا گیا۔

کراچی میں پانی کی شدید کمی نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ پانی کے ٹینکرز مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں ، خواتین کے لیے پانی کی کمی وبال جان بن گئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں خواتین کے لیے گھریلو کام کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہو گیا ہے۔

لوگوں کا مطالبہ ہے کہ پانی کے سنگین مسئلے کو حل کرنے کے لیے مستقل بنیادوں پراقدامات کر کے انہیں ذہنی اذیت سے چھٹکارا دلایا جائے ، دوسری طرف پانی بحران پر قابو پانی کے لیے وزیر بلدیات شرجیل میمن کی صدارت میں واٹر بورڈ مانیٹرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔