کراچی میں موسم گرم اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

Karachi Weather

Karachi Weather

کراچی (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ گرم رہنے کا امکا ن ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔شہر میں جنوب مغربی اور شمال مغربی علاقو ں سے ہوائیں 7 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ۔

آج دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے۔