کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ڈاکٹر کی دیہی علاقوں میں تعیناتی کا خیر مقدم

KVWA

KVWA

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری حنیف اللہ نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے احکامات کے ڈاکٹرز کی تعیناتی دیہی علاقوں میں یقینی بنایا جائے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ یہ وزیر اعلیٰ سندھ کا عوامی فیصلہ ہے جس کی جتنی بھی پذیرائی کی جائے کم ہے۔

حنیف اللہ کہاکہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی سرکار کے ساتھ نجی اداروں کی بھی ذمہ داری ہے انہوں نے کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے روح رواں ممتاز طبی ماہر ڈاکٹر رشید زمان کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ہر دور میں انسانیت کی خدمت میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری حنیف اللہ نے معین احمد کے ہمراہ کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شیرپائو کالونی اسٹار گرائونڈ لانڈھی میں قائم کئے گئے ڈسپنسری کا تفصیلی دورے کے موقع پر کیا۔

حنیف اللہ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ صوبے میں صحت کی بنیادی سہولیات عوام تک فراہمی کے لئے انقلابی اقدامات کررہیں انشا اللہ حکومت کی کاوشوں سے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کے ساتھ صحت مند زندگی میسر آسکے گی۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر