ملک و قوم کی ترقی کیلئے عورت کی راست آزادی ضروری ہے ‘ جی کیو ایم

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب ”رنگ کائنات“سے خطاب کرتے ہوئے گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ خواتین پاکستان کی آبادی کا نصف سے زائد حصہ ہی نہیں بلکہ ماں ‘ بہن ‘ بیٹی اور بیوی کی حیثیت سے افزائش ‘تربیت ‘ تعلیم اور نگہبانی کی ذمہ دار بھی ہے اسلئے عورت کو نظر انداز کرنے والا معاشرہ نہ تو تہذیب و تمدن یافتہ کہلاسکتا ہے اور نہ ترقی کا اہل و حقدار ہوتا ہے ۔

بد قسمتی سے پاکستانی معاشرہ تہذیب وتمدن یافتہ معاشرہ اسی لئے نہیں کہلایا جاسکتا کہ یہاں عورت کو وہ حیثیت ‘ مقام ‘ مرتبہ ‘حقوق ‘ وسائل اور آزادی میسر نہیں ہے جس کی وہ حقدار ہے اسلئے ملک وقوم کی ترقی کیلئے عورت کو اس کا مقام ‘ حقوق اور راست آزادی کی فراہمی یقینی بنانی لازم ہے ۔جی کیو ایم کی اس تقریب میں شاہ سلطانہ ‘حسنہ بانو‘الماس سولنگی ‘ حبیبہ سولنگی ‘ فرہدہ ابراہیم ‘رقیہ بانو ‘ شکیلہ غوری ‘ رحمت خانم ‘ روشن آراء‘ زبیدہ بیگم ‘ فرح ناز‘ فاطمہ میمن ‘ ذکیہ غزل ‘پروین ملنگی ‘نبیلہ بیگم ‘ نجمہ شاہین ‘ گلشن آراء‘ پروین بانو ‘نادیہ خان ‘ شکر خانو و دیگر خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔