کراچی: رواں سال کا پہلا جزوی چاند گرہن کل ہو گا

Lunar Eclipse

Lunar Eclipse

کراچی (جیوڈیسک) رواں سال کا پہلا جزوی چاند گرہن کل ہو گا، چاند گرہن کا جزوی نظارہ ٹیلی اسکوپ کی مدد سے پاکستان میں کیا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا گرہن کل بروز بدھ ہو گا، اس سے قبل سورج گرہن ہوچکا ہے۔ اس بار جزوی گرہن چاند کو لگے گا۔پاکستان میں طلوع قمر کے وقت جزوی گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 39 منٹ پر ہو گا۔مکمل گرہن 4 بجکر 48 منٹ پر جبکہ اختتام 6 بجکر 55 منٹ پر ہوگا۔

چاند گرہن کا نظارہ آسٹریلیا،مغربی امریکا اور ایشیا کے ممالک میں کیا جا سکے گا۔