کراچی میں سال نو کے موقع موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

Double Riding

Double Riding

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں پولیس نے سال نو کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش اور فائرنگ کرنے پر پابندی عائد کردی۔

شہر قائد میں سال نو کے موقع پر 31 دسمبر رات 8 بجے سے 12 گھنٹے کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش اور فائرنگ کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

جب کہ نیو ایرنائٹ کے موقع پر منچلوں کی دھما چوکڑی روکنے کے لئے پولیس کی جانب سے بغیر سائلنسر اور ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا اور ساحل سمندر جانے والے تمام راستوں کو بھی بند کردیا جائے گا۔