کراچی چڑیا گھر میں 3 ہرن آپس کی لڑائی میں ہلاک ہوئے وہیں مزید چرند پرند میں بھی اضافہ ہو گیا

Karachi Zoo

Karachi Zoo

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی چڑیا گھر میں 3 ہرن آپس کی لڑائی میں ہلاک ہوئے وہیں مزید چرند پرند میں بھی اضافہ ہو گیا۔ کراچی چڑیا گھر میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب تین ہرن آپس میں لڑائی میں میں ہلاک ہو گئے تھے جن کا پوسٹ مارٹم کرکے رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جبکہ کراچی چڑیا گھر میں کالے ہرن کے تین بچوں کا بھی اضافہ یقینی بنا دیا گیا۔

وہیں ایک چیتل ،دو لنگ مور کو بھی کراچی چڑیا گھر کی زینت بنا دیا گیا ۔ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر فہیم خان کا کہنا ہے کہ تمام چرند پرند کی مناسب دیکھ بھال کی جارہی ہے اور ذولجسٹ اور ڈاکٹرز جانوروں کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کرتے ہیں جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کے دو ممتاز ڈاکٹرز کی بھی سہولت حاصل کی ہوئی ہے۔