کراچی چڑیا گھر میں مکائو کے دو بچوں سمیت دیگر چرند و پرند کے 21 بچوں کا اضافہ

Zoo

Zoo

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی چڑیا گھر میں مکائو کے دو بچوں سمیت دیگر چرند و پرند کے 21 بچوں کا اضافہ ہوگیا ۔عید کی تعطیلات میں چڑیا گھر آنے والوں کو مزید چرند پرند دیکھنے کو ملیں گے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں پہلی بار 18 سال بعد مکائو کے 2 بچے پیدا ہوئے جبکہ ہرن کے 9 بچے ،سفید مور کے 7 بچے ،تکش مرغی کاایک بچہ اور لیمور کے 2 بچوں کا اضافہ ہوا ۔ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر فہیم خان کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر میں پہلی بار مکائو طوطوں کے ہاں دو بچوں کا اضافہ ہوا ہے۔

جبکہ دیگر چرند پرند کے بچوں میں بھی اضافے سے عید الفطر کی تعطیلات میں تفریح کے لئے کراچی چڑیا گھر آنے والوں خصوصاً بچوں کو مزید بہتر تفریحی سہولت میسر آئیں گی۔

جبکہ عید سے پہلے مزید چرند پرند کے بچوں میں اضافہ متوقع ہے جس میں چکور شامل ذکر ہے ڈائریکٹر فہیم خان کے مطابق چڑیا گھر مین چرند و پرند کی مناسب دیکھ بھال کی جارہی ہے اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کیساتھ کمشنر کراچی چڑیا گھر کی بہتری کے لئے آئندہ مالی سال میں مزید ترقیاتی کام شروع کرنے جارہے ہیں۔