کراچی چڑیا گھر میں سفید شیر کی دیکھ بھال جاری

KARACHI ZOO

KARACHI ZOO

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی چڑیا گھر میں سفید شیر کی دیکھ بھال جاری ایک ماہ میں مکمل صحت یاب ہونے کے امکانات۔

تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں مادہ سفید شیر کی جلدی بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد کنسلٹنٹ ڈاکٹر اسماء گھی والانے معائنے کے بعد اس کا باقاعدہ علاج کا آغاز کردیا اور ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر فہیم خان نے ڈاکٹر عامر ،عابدہ رئیس اور فرید کے ہمراہ سفید شیر پر انٹی فنگس کا اسپرے کیا۔

ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر فہیم خان کے مطابق سفید شیر کی مکمل دیکھ بھال ماہر طبی ماہرین کی نگرانی میں کی جارہی ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق آئندہ ایک ماہ میں مکمل طور جلدی بیماری سے نجات مل جائے گی جبکہ سفید شیر کو مختلف اقسام کے ادویات کے کورس بھی جاری ہے۔