کرن جوہر بغیر شادی کیے جڑواں بچوں کے باپ بن گئے

Karan Johar

Karan Johar

ممبئی (جیوڈیسک) انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور شخصیت کرن جوہر بغیر شادی اور بیوی کے جڑواں بچوں کے باپ بن گئے ہیں۔ 44 سالہ کرن جوہر نے باپ بننے کیلئے سروگیسی (کرائے کی کوکھ) کا سہارا لیا۔ نومولود بچے کا یَش اور بچی کا نام روحی رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یش کرن کے والد کا نام تھا اور هيرو ان کی ماں کا ہے۔ هيرو نام کے دونوں حروف کو الٹا کر کرن نے بیٹی کو اس کا نام دیا ہے۔ دونوں بچوں کی پیدائش ممبئی میں اندھیری کے مسرانی ہسپتال میں ہوئی۔

کرن جوہر نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری خود ٹویٹ کرکے دی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ والد بننے کی خوشی کو وہ الفاظوں میں بیان نہیں کر سکتے۔ یہ اُن کیلئے انتہائی جذباتی صورتحال ہے۔

کرن جوہر نے کہا کہ والدین کی ذمہ داریوں اور فرائض کا بغور مشاہدہ اور مطالعہ کرنے کے بعد ہی انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ وہ عورت جس نے ان کیلئے بچوں کو جنم دیا ہے، وہ اس کے انتہائی مشکور کیونکہ اُس کے مکمل تعاون ہی سے وہ اپنے ایسے ایک خواب کی تکمیل کر پائے ہیں، جو وہ برسوں سے دیکھ رہے تھے۔

خیال رہے کہ کرن جوہر بچوں کے لئے سروگیسي کا استعمال کرنے والے بالی ووڈ کے پہلے شخص نہیں ہیں۔ شاہ رخ خان نے بھی اپنے تیسرے بچے ابرام کو سروگیسي کی ہی مدد سے حاصل کیا تھا۔ جبکہ حال ہی میں تشار کپور نے نے سروگیسی کے ذریعے بچہ حاصل کیا تھا۔