کرن جوہر نے شاہ رخ خان کے بیٹے اریان کو فلم میں لانچ کرنے کی تردید کر دی

Karan Johar

Karan Johar

ممبئی (جیوڈیسک) بولی ووڈ کے ہدایتکار و پروڈیوسر کرن جوہر نے شاہ رخ خان کے بیٹے اریان کو اپنی نئی آنے والی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر 2 میں لانچ کرنے تردید کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مایہ ناز ہدایتکار و پروڈیوسر کرن جوہر نے شاہ رخ خان کے بیٹے اریان خان کو بالی ووڈ میں نئی آنے والی سیکیول فلم “اسٹوڈنٹ آف دی ائیر 2″ میں لانچ کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اریان کو ابھی اگلے 5 سال مزید پڑھنا ہے اس کے بعد ہی وہ فیصلہ کریں گے کہ انہیں فلموں میں آنا چاہیئے یا نہیں لیکن اریان کے حوالے سے انہیں اچھے کی ہی امید ہے۔ سب “اسٹوڈنٹ آف دی ائیر2″ فلم میں شامل اداکاروں اور دیگر عملے کے اعلان کا ابھی انتظار کریں۔

کرن جوہر سے جب شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان کی لانچنگ کے حوالے سے پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ ابرام اگلے ماہ 3 سال کا ہوگا اور وہ اسے 20 سال بعد لانچ کریں گے۔

اپنی کو پروڈکشن کردہ فلم باربار دیکھو کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ عام رومانوی کہانی نہیں ہے بلکہ منفرد ہے جب کہ سلمان خان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ سلمان خان کو بہت پسند کرتے ہیں اور اداکار جو کچھ بھی کرتے ہیں وہ انہیں پسند آتا ہے۔