کرینہ کے بعد عامر خان نے بھی فواد خان کو نظرانداز کر دیا

Kareena Kapoor vs Aamir Khan

Kareena Kapoor vs Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان نے فلم “اے دل ہے مشکل” دیکھنے کے بعد تمام فنکاروں کی اداکاری کو سراہا تاہم وہ بھی کرینہ کپور کی طرح پاکستانی اداکار فواد خان کی تعریف کرنا بھول گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوانتہا پسندوں کی دھمکیوں سمیت متعدد مشکلات کا سامنا کرکے ریلیزہونے والی ہدایتکاروپروڈیوسرکرن جوہرکی فلم “اے دل ہے مشکل” کو دیکھنے کے بعد مختلف قسم کے رد عمل توسامنے آ ہی رہے ہیں لیکن اس فہرست میں اب مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کی بھی شامل ہوگئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کرینہ نے ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی تعریف کرتے ہوئے فواد خان کو نظراندازکردیا۔

عامرخان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرفلم “اے دل ہے مشکل” کی خوب تعریف کی اوررنبیرکپورکی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے انہیں بہترین اداکارقراردیا جب کہ فلم کی دیگرکاسٹ ایشوریا اورانوشکا کے کام کو بھی سراہا لیکن موصوف کرینہ کپور کی طرح فلم میں پاکستانی اداکارفواد خان کے کام کی تعریف کرنا بھول گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ نے اجے دیوگن کی فلم کو پیچھے چھوڑ دیا دوسری جانب ایک ہی دن ریلیز ہونے والی فلموں “اے دل ہے مشکل” اوراجے دیوگن کی “شیوے” کے درمیان مقابلہ جاری ہے جب کہ “اے دل ہے مشکل” نے 2 روزمیں 26 کروڑ 40 لاکھ اور ’’شیوے‘‘ 20 کروڑ 30 لاکھ کما چکی ہے۔