کرینہ کپور بالی ووڈ میں مختلف کردار نبھانے کی خواہاں

Kareena Kapoor

Kareena Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ محض ایک طرح کے کردار کرنا نہیں پسند بلکہ وہ اپنے کرئیر میں مختلف کردار ادا کرتی رہوں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورکا کہنا ہے کہ اپنے پورے کیرئیر میں ہمیشہ کمرشل اور کارکردگی پر مبنی فلموں کو متوازن رکھا ہے۔ بالی ووڈ کی بیبو کا کہنا ہے کہ کارکردگی سے ہٹ کر اگر بس ہیروئن کے کردارہی کیے جائیں تو ایک طرح کے کردار کا ہی چانس ملتا رہے گا لیکن میں اپنے کرئیر میں مختلف کردار ادا کرتی رہوں گی۔

شادی کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلے کہا جاتا تھا کہ شادی کے بعد اداکاری کرنا ناممکن ہے لیکن مجھے دیکھیں میں شادی کے بعد بھی اداکاری کے میدان میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بچپن سے ہی اداکاری کے میدان میں ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ بیشتر چیزیں نہ صرف تبدیل ہو چکی ہیں بلکہ فلموں پر بہترین کام ہورہا ہے۔

کرینہ نے اپنی نئی فلم “کی اور کا” کے بارے میں کہا کہ فلم کی کہانی بلکل مختلف ہے جو ہم پہلی بار اپنی فلم میں پیش کررہے ہیں، لوگوں نے فلم کے پرومو کو بہت پسند کیا اورامید ہے کہ فلم بھی پسند کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی نئی فلم “کی اورکا” آج سینیما گھروں کی زینت بن رہی ہے جس میں ان کے مد مقابل اداکار ارجن کپورہیں۔