کرینہ کپور خان نے کلاسیکل رقص سیکھنے کا منصوبہ بنا لیا

Kareena Kapoor

Kareena Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ وہ بھارتی کلاسیکل ڈانس کتھک اور بھرت ناٹیم سیکھنا چاہتی ہیں۔

کرینہ کپور خان کا کہناتھا کہ مجھے بچپن سے ہی کتھک اور بھرت ناٹیم سیکھنے کا شوق ہے اور جلد ہی میں اس کی پیشہ وارانہ تربیت حاصل کرنا شروع کردوں گی ۔کرینہ نے بتایا کہ ان کی بہن کرشمہ کپور کلاسیکل رقص میں مہارت رکھتی ہیں اور وہ ان کی اس صلاحیت سے بہت متاثر ہیں نوجوانی کی عمر میں اسے رقص کرتے دیکھتی اور بعد میں سیشے کے سامنے اس کی نقل کرنے کی کوشش کرتی تھی۔

کرینہ جنھیں یقین ہے کہ بھارتی خواتین اپنے روائتی لباس میں زیادہ خوبصورت دکھائی دیتی ہیں کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ فیشن کی خاطر ہم مغرب کی تقلید شروع کردیتے ہیں مگر ایک سادہ ساڑھی بھی بھارتی خواتین کو بغیر کسی کوشش کے خوبصورت بنادیتی ہے۔

جب کہ پرستار بھی مجھے بھارتی لباس میں زیادہ پسند کرتے ہیں اور میں خود بھی ایسا ہی لباس پہن کر زیادہ آرام دہ محسوس کرتی ہوں اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی تقریب کے موقع پر میں اپنے لباس کے سلسلہ میں انارکلی طرز کا لباس یا ساڑھی کو ہی ترجیح دیتی ہوں کیونکہ میرے مطابق فیشن وہ ہے۔