کارگل محاذ کے ہیرو کرنل ریٹائرڈ ظفر عباس غازی انتقال کر گئے

Retired Col. Zafar Abbas

Retired Col. Zafar Abbas

اسلام آباد (جیوڈیسک) دنیا کے بلند ترین جنگی محاذ پر بھارتی فوج کو ناکوں چنے چبوانے والے لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ ظفر عباس غازی انتقال کر گئے۔

لیفٹیننٹ کرنل ظفر عباس غازی سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیرعلاج تھے۔ کرنل ظفر عباس کے خاندانی ذرائع نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ کرنل ظفر کی نماز جنازہ اور تدفین ان کے آبائی قصبہ کروڑ کوٹلی ستیاں میں ہو گی۔

کرنل ظفر 1987 میں شدید سردی اور آکسیجن کی کمی کے باوجود سیاچن کے محاذ پر دشمن کے خلاف ڈٹے رہے یہاں تک کہ وطن کا دفاع کرتے ہوئے سیاچن پر ان کے جسم کے اعضا گلنے لگے لیکن معذوری کے باوجود وہ پاک فوج کے لئے خدمات انجام دیتے رہے۔ مشہور ڈراما سیریل الفا براوو چارلی میں کیپٹن کاشف نے کرنل ریٹائرڈ ظفر عباس غازی کی زندگی پر بنی اسٹوری میں کردار ادا کیا تھا۔