کرینہ پر بھائی کی محبت حاوی، رنبیر اور کترینہ میں علیحدگی پر بات کرنے سے ہی انکار

kareena kapoor

kareena kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورکا کہنا ہے کہ رنبیر ان کے بھائی ہیں اور وہ ان کی کترینہ سے علیحدگی پر کچھ بھی نہیں بولیں گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپورنے کہا کہ رنبیرکپور ان کا بھائی ہے، اس کے بارے میں کوئی منفی بات انہیں پسند نہیں، وہ اپنے بھائی کو زندگی میں ہمیشہ خوش دیکھنا چاہتی ہیں۔

رنبیر نے انہیں کترینہ سے علیحدگی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا لیکن اگر بتایا بھی ہوتا تو بھی وہ میڈیا میں اس کا تذکرہ کبھی بھی نہیں کریں گی کیونکہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ ہمیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ ہم ان کی گھریلو زندگی میں دخل اندازی کریں۔

واضح رہے کہ کرینہ اور رنبیر چچا زاد بھائی بہن ہیں اور اسی وجہ سے بیبوکئی مرتبہ اپنے انٹرویوزمیں رنبیر اور کترینہ کی شادی میں بھرپورشرکت کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔