کرشمہ کپور کا نیا معاشقہ سامنے آ گیا، پریمی کیساتھ پارٹیاں

Karisma Kapoor

Karisma Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) ودیا بالن نے اپنے شوہر کیلئے ایک پارٹی دی جس میں قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

کچھ لوگوں کا تعلق فلم انڈسٹری سے بھی تھا لیکن ایک جوڑے کی آمد نے پارٹی میں ہلچل مچا دی یہ کوئی اور نہیں بلکہ کرشمہ کپور تھیں جو کاروباری شخصیت سندیپ توشنیوال سے تعلقات کی تردید کرتی رہیں لیکن اپنے پریمی کیساتھ ہی پارٹی میں آئیں۔ توشنیوال اور کرشمہ کپور سکول کے دنوں سے دوست ہیں۔

کرشمہ اور وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور جلد ہی شادی کر لیں گے تاہم توشنیوال کی اپنی اہلیہ کیساتھ بھی اس معاملے پر تلخ کلامی چل رہی ہے۔