کرناٹک اور تامل ناڈو میں پانی کے تنازع پر مظاہرین کی توڑ پھوڑ

Karnataka Protest

Karnataka Protest

کرناٹک (جیوڈیسک) بھارت کے شہر کرناٹک اور تامل ناڈو میں مشتعل افراد نے پانی کے تنازع پر توڑ پھوڑ کر کے ٹریفک اور ریلوے کا نظام درہم برہم کر دیا۔

مشتعل افراد کے مطابق انہیں دریائی پانی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، جو پانی انہیں فراہم کیا جاتا ہے ان کی ضروریات زندگی کے لئے نا کافی ہے ۔ انہوں نے روزانہ قریبا 15,000 کیوسک پانی کا مطالبہ کیا ہے۔

کچھ مشتعل افراد نے اپنے مطالبات پورے کروانے کے لئے ٹرانسپورٹ کو نشانہ بنایا ، مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کر کے املاک کو نقصان پہنچایا اور ریلوے لائنز بھی بند کر دی گئی ، ان حالات کی وجہ سے بس ہڑتال کر دی گئی جس کے باعث چنائی کے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔