کاشف احمد نے یوم پاکستان سایئکل ریس جیت لی

Cycle Race

Cycle Race

کراچی : کورنگی ضلع کے کاشف احمدنے ایک گھنٹہ 5 1 منٹ 21 سیکنڈ میں 52 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے فردوس اتحاد کے زیر اہتمام SSB یوم پاکستان سایئکل ریس جیت لی اس موقع پر ریس کا افتتاح ADIG ٹریفک طاہر احمد نورانی نے کیا انہوں DIG ٹریفک ڈاکٹر امیر احمد شیخ کی جانب سے اعلان کیا کہ ۴۱ اگست کو کراچی حیدر آباد اور یوم مئی پر شہدائے پولیس سایئکل ریس کا انقعاد کیا جائے گا۔

انہوں نے سایئکلیسٹوں سے اپیل کی کہ وہ کراچی میں امن محبت بھائی چارگی کی فضابر قرار رکھئے اور پولیس کا ساتھ دیں اس موقع پرغلام محمدخان نے ٹریفک پولیس، میڈیا اور محکمہ کھیل کا ریس میں تعاون کرنے پر شکریہ اداکیا اور اعلان کیاکہ جمعرات ۱۳ مارچ کو 7:30 بجے شام ریس کے انعام یافتگان کو انعامات آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر دئے جائنگے اس موقع پر SOA کے سیکریٹری احمدعلی راجپوت KDAOC کے محمدنسیم، KCAکے صدر حبیب حسن اور NBP کے عظمت اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر نثار شیخ، سید الطاف حسین شاہ، باران بلوچ اور نذر بلوچ بھی موجودتھے۔ ریس میں دوسری پوزیشن نعیم احمداور تیسری سمیراحمدنے حاصل کی تقریب میں شہلامعید، شائستہ خان، شگفتہ پروین، عبدالرزاق اور حاجی جلیل بھی موجود تھے۔