ستائیس اکتوبر کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر کی جانب سے تقریب کا انعقاد

Manchester Event For Kashmir

Manchester Event For Kashmir

مانچسٹر (نوید چوھان/ تنویر کھٹانہ) 26 اکتوبر 1947 ہی وہ سیاہ دن تھا جب معصوم کشمیریوں کی خواہش کے برعکس اس وقت کے راجہ ہری سنگھ نے بھارت سے الحاق کا اعلان کیا اور اس دن سے لیکر آج تک کشمیری عوام 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر ہی مناتے ہیں اس دن بھارتی افواج نے کشمیر میں جو ظلم کا بازار گرم کیا تھا اس کی تپش آج بھی کشمیری عوام کو جلاتی ہے۔

پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کی کشمیر کے حوالے سے تقاریب نے بھارتی مظالم اور کشمیری عوام کی ریاست جموں کشمیر میں بے بسی کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں بہت مدد کی ہے اور اب نہ صرف مانچسٹر میں بسنے والی کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی بلکہ دیگر کمیونٹیز میں بھی کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم پر خاصی تشویش پائی جاتی ہے۔

یوم سیاہ کی اس تقریب کا مقصد بھارتی مظالم کی مذمت اور اقوام متحدہ اور کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق حق خود ارادیت کے اس وعدہ کی تجدید تھا جو بھارتی حکومت بارہا عالمی فورم پر کر چکی ہے۔تقریب کا آغاز حسب معمول تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض شعیب ظفر نے انجام دئیے۔ ویلفئیر اتاشی فضاء نیازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا پیغام پہنچایا۔

قونصل جنرل ظہور احمد، آزادکشمیر اسمبلی اپوزیشن لیڈر چوھدری یسین ، ممبر آف یورپین پارلیمنٹ افضل خان، کونسلر یاسمین ڈار، راجہ نجابت اور دیگر کمیونٹی شخصیات نے خطاب کرتے ہوۓ کشمیری عوام کے بنیادی حق ، حق خود ارادیت کی اہمیت اور ضرورت اور ہر زور دیا اور بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کی۔

تقریب کے آغاز میں ایک معلوماتی ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئ جس میں الحاق سے لیکر آج تک ہونے والے مظالم پر معلومات فراہم کی گئ۔ اس تقریب میں گریٹر مانچسٹر کے طول و عرض سے کمیونٹی شخصیات نے شرکت کی۔

جن میں قابل ذکر کونسلر نعیم الحسن، کونسلر رب نواز ، کونسلر عابد چوھان، ہارون کھٹانہ، یاسمین عالم، روبینہ خان، امجد مغل، راجہ سجاد، عمار سہیل، عائشہ مبشر، اقبال صدیقی ،حماد محمود، کونسلر شوکت، قونصل خانہ کا عملہ، مذہبی اور سماجی شخصیات کے علاوہ میڈیا نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ایک پر تکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔