کشمیر کمیٹی جدہ کا اجلاس زیرِ صدارت چیئرمین سعود پوری منعقد ہوا

جدہ (نوید فاروقی) کشمیر کمیٹی جدہ کا اجلاس زیرِ صدارت چیئرمین سعود پوری منعقد ہوا۔ تلاوت کلام ِپاک کی سعادت جناب ناصر اقبال نے حاصل کی۔ قونصل جنرل شہریار اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتا رہے گا اور بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتا ہے بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے۔

جس کے خلاف اقوام ِ متحدہ کی پاس کردہ قرار دادیں موجود ہیں۔ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سعود پوری نے ایک مذمتی قرارداد پیش کی جس متفقہ طور پر منطور کیا گیا اجلاس میں سعود پوری کے علاوہ منیر گندل، عامل عثمانی ، چوہدری محمد اعظم ، ناصر اقبال ، عامر منیر ، غلام نبی بٹ، راجہ محمد زرین ، سردار اقبال یوسف ، پرویز یوسف نے شرکت کی۔

Kashmir Committee Mimbers Group Foto

Kashmir Committee Mimbers Group Foto