کشمیر کپ آل پاکستان وومن باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح اویس اسد خان نے کیا

 Women's Basketball Tournament

Women’s Basketball Tournament

کراچی : نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان نے کہا کہ نیشنل بینک باسکٹ بال سمیت ہر کھیل کی بھر پورمد اور حصلہ افزائی کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بے نظیر بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کے پی ٹی میں کشمیرکپ آل پاکستان وومن باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں کیااس موقع پر کے پی ٹی کے کرنل بصیر عالم کے لیکٹرک کے اسپورٹس انچارج میجرریاض محمود، SOA کے سیکریٹری احمدعلی راجپوت ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئر مین غلام محمدخان، عبدالناصر، آمنہ مختار، عائشہ ارم،زائمہ طارق، علیم خان موسی، زاہد شہاب، عبد الحمیدشاہ اور دیگر موجود تھے۔

اویس اسد خان نے کہا کے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کی تزاین آرائش کا کا م شروع کر دیا ہے اور ہم کوشش کررہے ہیں کہ کر اچی میں ہمیں اگر کوئی جگہ کے ایم سی دیدے تو ہم ہاکی اور فٹبال کا گراونڈ بھی بنانے کو تیار ہیں۔ اس موقع پر کرنل بصیر عالم نے کہا کے KPT کھیلوں میں بھر پور کردارادا کرتارہے گا۔ اس موقع پر آرمی، واپڈہ، لاہور، کراچی،کی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیااور مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔
لاہور B نے کراچی C کو 8-16 سے ہارایا، واپڈہ بلونے واپڈگرین کو 12-14 سے آرمی وائٹ نے آرمی گرین کو 5-11 سے کراچیB نے کراچی A کو 6-12 آرمی B نے کراچی C کو 5-14 اور آرمی وائٹ نے لاہور B کو 9-14 سے شکت دی۔

سیکریٹری اطلاعات
کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن
03003541517
03082220321