پی ایف یو سی کے زیر اہتمام یوم کشمیر کے حوالے سے تصویری نمائش آج ہوگی

Lahore

Lahore

لاہور (پ ر) نوجوان کالم نگاروں کی ملک گیر تنظیم ”پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ” (پی ایف یو سی) کے زیر اہتمام یوم کشمیر کی مناسبت سے تصویری نمائش آج ہوگی۔

نمائش کا اہتمام پنجاب انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کلچر (پنجابی کمپلکس) قذافی اسٹیڈیم میں کیا گیا ہے جس میں کشمیر کی حیثیت و مقام’آزادیٔ کشمیرکی تاریخ اور وہاں روا رکھے جانے والے بھارتی ظلم و ستم کو تصاویر کی زبانی بیان کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق’امیر جماعت اسلامی سراج الحق’سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق’تحریک انصاف کے راہنما اعجاز چوہدری’سینئر کالم نگار مجیب الرحمن شامی سمیت مختلف سیاسی ‘ سماجی ،مذہبی ، صحافتی ، تعلیمی’ادبی اورکھیل و شوبز حلقوں سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور وفوداس نمائش کا دورہ کریں گے۔

نمائش صبح 10 بجے سے شام4 بجے تک جاری رہے گی ۔کالجز’یونیورسٹیز اورسکولوں کے طلبہ وطالبات سمیت سول سوسائٹی کے لیے آزادیٔ کشمیر کی جدوجہدکے حوالے سے آگاہی حاصل کرنے کا بہت نادر موقع ہے۔

مرکزی صدر پی ایف یوسی فرخ شہباز وڑائچ نے تمام لاہوریوں کو فیملی سمیت آنے کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس نمائش کے ذریعے اپنے بچوں کو آزادیٔ کشمیر کی تحریک سے روشناس کرائیں۔

حافظ محمد زاہد’مرکزی سیکریٹری اطلاعات
0321-4291904