جنت نظیر کشمیر موت کی وادی میں تبدیل ہو گیا، حاجی چن زیب

Kashmir Pellet Gun Victims

Kashmir Pellet Gun Victims

کراچی : حق خودارادیت کی جو تحریک جاری ہے وہ ریاست جموں وکشمیر کی آزادی کی تحریک ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی تکمیل اور بقاء کی تحریک بھی ہے کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

یہ بات مسلم لیگ سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری حاجی چن زیب خان نے پاکستان ہائوس میں سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈکی جانب سے کشمیر ڈے پر منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ حاجی چن زیب نے کہا کہ وہ کشمیر جو کبھی جنت نظیر وادی کہلاتا تھا بھارتی حکومت کی دہشتگردی کے باعث موت کی وادی میں تبدیل ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، آزادی کیلئے کشمیریوں نے اپنے لہو سے تاریخ رقم کی ہے جبکہ پاکستان قوم بھارتی جبر وتشدد اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں برابر کے شریک ہیں۔

تقریب سے سائبان کے چیئر مین عالم علی، کورنگی کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل کے جنرل سیکریٹری محمد شریف، یوتھ ٹیلنٹ ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین رفیع دانش نے بھی خطاب کیا۔
جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت