کشمیر کی آزادی کشمیر یوں کا حق ہے۔ ڈاکٹرخالدہ غوث

Youth Affairs Department

Youth Affairs Department

سندھ : سیکریٹری امور نوجوانان و اسپورٹس محمد راشد کی ہدایت پر محکمہ امور نوجوانان حکومت سندھ اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف یوتھ ڈیولپمنٹ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں کشمیر ڈے کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی’ تھے جبکہ صدارت ڈائریکٹر وزیر اعظم سینٹر خارجہ پالیسی میکنگ اور انٹرنیشنل ریلیشن ڈاکٹر خالد ہ غوث نے کی سیمینار میں مختلف کالجوں اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کے معروف رہنما ممتاز قانون دان ضیاء اعوان ایڈوکیٹ نے کہا کہ بھارت آزاد کشمیر میں ہندوئوں کو لاکر بڑے پیمانے پر آباد کررہا ہے تاکہ حق رائے دہی کا موقع آئے تو فیصلہ ہندوستان کے حق میں آئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کشمیر سے ایسا رشتہ ہے جو نہ کشمیری توڑنا چاہتے ہیں اور نہ ہم توڑنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں وسائل بہت ہیں ہندوستان کے جبر اور کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھاکر ان کی آزادی کو غصب کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم خود اتنے مسائل میں گھتے ہوئے ہیں کہ ہم پوری طرح کشمیری مسئلے کو اجاگر نہیں کر پارہے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین انٹر ٹیرف ناصر علی جہانگیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک انتہائی حساس مسئلہ ہے پاکستان مکمل ہی کشمیر کے ساتھ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان کشمیریوں کو اپنے رویئے اور اپنے کردار سے سپورٹ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی ساری عبادات اور روایات پاکستان سے جڑی ہوئی ہیں ڈاکٹر خالدہ غوث نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر ہندوستان اپنے موقف کو تبدیل کرتا رہتا ہے جبکہ ہم صرف ایک ہی لائن کو دہراتے ہیں انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ کشمیر کے مسئلے پر بہت سے پہلو نئے آگئے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر پر ہمارے نا مکمل ایجنڈے نے بھی مسائل پیدا کئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں بہت سی قرار دادیں پیش ہوئی مگر اس پر عمل دوسرا حصہ ہوتا ہے جو نہیں ہوتا دنیا آگے بڑھ گئی اور ہم صرف ایک ہی رونا روتے رہے جبکہ اس دوران دنیا کی سیاسی صورتحال تبدیل ہوتی رہی اس میں ہم پیچھے رہ گئے پاکستان کو ان چیزوں کو مد نظر رکھنا چاہئے کہ جب وہ کشمیر پر بات کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ اقدامات کئے جانا چاہئے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی فضا قائم ہو انہوں نے کہا کہ دنیا بدل گئی ہے ہمیں مکمل فریم ورک کرنا پڑے گا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا کہ کشمیر ڈے سیمینار میں اتنے نوجوان طلبا اور طالبات کا موجود ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے نوجوان بہت ذہین ہیں یہ صرف ایک اشارے سے بہت کچھ سمجھ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ مختلف صورتحال میں فکر اور حکمت عملی بھی بدلنی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ حکمراں مفادات کی خاطر اپنے اصولوں سے پھر جاتے ہیں انوار احمد زئی نے کہا کہ نوجوان فیصلہ کریں گے ہم بدل سکتے ہیں مگر سمٹ نہیں سکتے انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ان کے ارادے مضبوط ہیں انہوں نے محکمہ امور نوجوانان اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف یوتھ ڈیولپمنٹ کو اتنے اہم موضوع پر سیمینار منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی سیمینار سے ممتاز صحافی اور مقامی اخبار کی شعبہ بین الاقوامی عامہ کی مس سبین اورPID کے چیئرمین سعود ہارون نے بھی خطاب کیا۔

حامد علی خان
پی آر او
محکمہ کھیل و اموار نوجوان
0333-2283177