کشمیر فریڈم موومنٹ کے صدر غلام حسین، محمد لطیف ایڈووکیٹ اور مقصود احمد کی ڈاکٹر مسفر حسن سے ملاقات

Ghulam Hussain, Latif Sani and Dr Misfar

Ghulam Hussain, Latif Sani and Dr Misfar

برنلے (نمائندہ خصوصی) کشمیر فریڈم موومنٹ برطانیہ اور یورپ کے صدر کونسلر غلام حسین، جموں کشمیر لبریشن لیگ سفارتی شعبہ کے چیئرمین محمد لطیف ایڈووکیٹ اور مقصود احمد نے برنلے میں لبریشن لیگ برطانیہ کے صدر ڈاکٹر مسفر حسن سے انککی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

انکے بھائی شہزاد حسن جو ڈڈیال حبیب بنک کے سابق منیجر تھے کی ناگہانی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر تحریک آزادی کی موجودہ صورتحال پر مختصر گفتگو ہوئی اور اس امر پر اتفاق رائے ہوا کہ بین الاقوامی سطح پر تحریک آزادی اور کشمیریوں کی پرامن سیاسی اور سفارتی جدوجہد کو مربوط اور بامقصد بنانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دی جائے۔