کشمیر کاز، گڈ گورننس، میرٹ اور ڈائسپورا کے مسائل حکومت کی اہم ترجیات میں شامل ہیں۔ چوہدری سعید

Chaudhry Saeed Dinner

Chaudhry Saeed Dinner

لیوٹن، برطانیہ (تیمور لون/ اسرار خان) کشمیر کاز، گڈ گورننس، میرٹ اور ڈائسپورا کے مسائل حکومت کی اہم ترجیات میں شامل ہیں۔ این ٹی ایس، اور آذاد پبلک سروس کمیشن کا قیام عمل میں لا کر پورے آزاد کشمیر میں تمام تقرریوں اور تبادلوں میں مکمل میرٹ اور اجتماعی مفادات کو اپنایا جائے گا. گڈ گورننس کے لیے تین کمیٹیاں جس میں مالیاتی کمیٹی، انتطامی کمیٹی، اور بلدیاتی کمیٹی بنا دی گی ہیں جو بہت تیزی سے اپنا کام کر رہی ہیں جلد اپنی تجاویز حکومت کو پیش کر ےگیئ اورسیز کمیونٹی کے مسا ئل کے حل کے لیے پہلی مثبت اور تعمیری کوشش کرتے ہوے میرپور آزاد کشمیر پولیس اورسیزشکایت سیل آفس قائم کر دیا ہے جہاں پر علیحدہ سے پولیس جو صرف اور صرف اورسیز کشمیریوں کے مسائل تیزی سے حل کرے گی اس طرح دیگر محکموں کے لیے بھی بہت جلد اورسیز سیل کا قیام عمل میں لائے گے اور کشمیر کاز حکومت کی بنیادی اور اولین ترجیات میں شامل ہے اس پر کام تیز کرنے کے لیے وزیراعظم اگلے دو ہفتوں میں برطانیہ آ رہے ہیں جس میں وہ ممبر پارلیمنٹس، لارڈز، ایم ای بی اور کونسلرز اور اورسیز کمیونٹی کے ساتھ مل کر نئے دور کے جدید تقاضوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو سفارتی سطح پر اجاگر کرنے کے لیئے لائحہ عمل طے کرے گے۔ ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر حکومت کے وزیر یوتھ افیئرز، سپورٹس و ایم ڈی اے چوہدری محمد سعید نے لوٹن میں چوہدری جہانگیر، راجا امتیاز، راجا شفیق پلاہوی ، ظہور بٹ اور چوہدری ناصر کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میرپور شہر میں پانچ بڑی سڑکوں پر خصوصی لائٹس لگائی جائیں گی جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور میں 240شہروں کے بلاک کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے میرپور کے لئے گردے صاف کرنے والے 10مشینیں بھی دی ہیں۔ چوہدری محمد سعید نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آزاد خطے کی ترقی کے لئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کو مضبوط کرنا ہوگا اور انہوں نے اور انہوں نے پہلی مرتبہ آزاد کشمیر کے تمام حلقوں کے لئے تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی پیکیج دیا ہیے جو راجہ فاروق حیدر کی آزاد خطہ کے عوام کے ساتھ کمٹمنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے اس لئے آزاد خطہ اور آزاد کشمیر کے عوام راجہ فاروق حیدر کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ان کے اقدامات کے ثمرات سے عوام مستفید ہوسکیں۔ چوہدری محمد سعید نے کہا کہ میرپور میں سیوریج اور پانی کے ناقص نظام کی وجہ بلات کی عدم ادائیگی ہے اس اس سلسلے میں میرپور کے عوام میونسپل سروسز کی بہتر فراہمی کے لئے بلات کی ادائیگی کو بھی اپنا شعار بنائیں۔

صدر تقریب مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر زبیر اقبال کیانی چوہدری محمد سعید کی میرپور سے تاریخ ساز کامیابی اور وزارت پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اہل میرپور نے اپنا فرض پورا کردیا ہے اب یہ ذمہ داری آپ کے کاندھوں پر آن پہنچی ہے کہ آپ عوام کی توقعات پر پورا اتریں انہوں نے آزاد کشمیر میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان انتخابات میں موروثی سیاست کے پروان چڑھانے کی بجائے سیاسی کارکنوں کو سامنے لاکر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے اس موقع پر کونسلر راجا محمد اسلم نے آزاد کشمیر میں میرٹ اور قابلیت کو پروان چڑھایا جائے حریت رہنما نذیر احمد قریشی نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی قیادت میں کشمیریوں کے لئے درد کا جذبہ موجود ہے اسکو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کو تحریک آزادی کا بیس کیمپ بنایا جائے۔

تقریب سے راجاسکندر خان، کونسلر چوہدری ایوب، عبدالرحمن آرائیں اور چئیرمین اوورسیز راجا شفیق پلاہوی سمیت متعدد رہنماؤں نے خطاب کیا۔تقریب کی نظامت سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن ماسٹر نثار نے کی۔ تقریب میں مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر راجا امتیاز ، راجا امجد فاروق ایڈووکیٹ ترجمان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سید حسین شہید سرور، راجانوید احمد، مسلم کانفرنس برطانیہ کے سیکرٹری جنرل شبیر ملک، تحریک کشمیر برطانیہ کے نائب صدر چوہدری محمد شریف، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما راجا توصیف، ملک آصف، نفیس سرور، چوہدری امیر علی، مرزا جمیل، چوہدری ظفر اقبال کے علاوہ لوٹن اور گردونواح سے مسلم لیگ اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر حاضرین نے بھی مہمان خصوصی سے مختلف سوالات کئے اور انہیں دورہ برطانیہ پر خوش آمدید کہا۔