کشمیر کی آزادی میں ہی پاکستان کی بقاء ہے، اسامہ رضی

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

کراچی (پ ر) امیر جماعت اسلامی زون نارتھ ناظم آباد اویس یاسین کی ہدایت پر زون کی تمام یوسیز میں جشن آزادی کے حوالے سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریبات منعقد کی گئی۔

بفرزون میںکیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسامہ بن رضی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ بلدیاتی اداروں کی نااہلی کی وجہ سے گذشتہ ہفتہ ہونے والی باران رحمت عوام کے لئے زحمت بن گئی۔

بارش ختم ہونے کے باوجود نالوں کی صفائی کا نہ ہونا گڈگورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کا دن محبتوں اور مسرتوں کے ساتھ دکھ بھی سمیٹے ہوئے ہے۔ زندہ قومیں اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، کراچی کی عوام نے پاکستان کے بد خواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔ عوام نے جشن آزادی کو جوش و جذبے سے منا کر پا کستان سے محبت اور وفاداری کا ثبوت دے دیا ہے۔

کشمیر پاکستان کی نظریاتی شہ رگ ہے۔ کشمیر کی آزادی میں ہی پاکستان کی بقاء ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کرکے پاکستان کو پانی سے محروم کرنا چا ہتا ہے۔ کشمیریوں کے ظلم و ستم پر عالمی اداروں کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔ اسامہ رضی نے مزید کہا کہ پاکستان کو مستحکم اور خوشحال بنانے کے لئے بھارت میں کاروبار کرنے والوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔

بھارت کو پسندیدہ ملک کہنے والے پاکستان کے دشمن ہیں جو ‘را’ کے ایجنٹ بن کر کراچی کا امن خراب کرتے رہتے ہیں۔ جبکہ یوسی 47میں نارتھ ناظم آباد کے یوتھ ونگ کے صد ر نور محمد شاداب کی سربراہی میں آتش بازی کی تقریب منعقد کی گئی جس میںعمیر سعید نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے آپس میں بھائی چارہ اور اخوت و محبت کے کلچر کو عام کرنا ہوگا۔

پاکستان اسلام کا دل اور امیدوں کی کرن ہے اس کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔ دشمن کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملانے کے لئے تعلیم کو پروان چڑھانا ہو گا۔

علاوہ ازیں علاقہ مصطفی آباد کے تحت جشن آزادی میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں 370 سے زائد افراد نے شرکت کی جبکہ اس دوران جماعت اسلامی کی جانب سے مٹھائیاں اور مشروبات بھی تقسیم کئے گئے۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320