کشمیر ہندوستان کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، صدر ممنون حسین

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ کشمیر ہندوستان کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے جب کہ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنا خارجہ اور عسکری پالیسی کا بنیادی حصہ ہے۔

اسلام آباد میں کشمیری قیادت کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمان شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم مقبوضہ کشمیر مسلم اکثریت والا علاقہ ہی رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنا خارجہ اور عسکری پالیسی کا بنیادی حصہ ہے جب کہ کشمیر ہندوستان کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے ہم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے حقوق کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ واقعہ قابل مذمت ہے لیکن کچھ لوگ اسے کشمیریوں سے جوڑ رہے ہیں جو سراسر غلط ہے۔