کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم کے خلاف بدین میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی

 Badin Rally

Badin Rally

بدین (عمران عباس) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگ کی پاکستان آمد اور کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم کے خلاف بدین میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے۔۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ کی پاکستان آمد اور کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم کے خلاف بدین میں فلاح انسانیت فائونڈیشن کی جانب سے ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے اللہ والا چوک سے ڈی سی چوک اور پھر بدین پریس کلب تک مارچ کیا جہاں ریلی جلسے میں تبدیل ہو گئی۔

اس موقع پہ جماعت کے صوبائی امیر حافظ انور ـ ابو حماد ـ راشد احمد اور قاری محمود نے تقریریں کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں نہتے شہریوں پہ زمین تنگ کر دی ہے اور بھارتی درندوں کے ہاتھوں کشمیریوں کی جان مال اور عزت آبرو محفوظ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیت داخلہ راج ناتھ سنگھ اس خونریزی کے ذمہ دار ہیں جن کی پاک سر زمین پہ آمد ہرگز قبول نہیں ہے۔۔۔