کشمیر کا مسئلہ پرامن سیاسی عمل کے ذریعے حل کیا جائے۔ ڈاکٹر مسفر حسن

 Dr Misfar Hassan

Dr Misfar Hassan

برنلے : جموں کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ آزاد کشمیر کے خطہ کو مذہبی جنونی تنظیموں کے ہاتھوں یرغمال بنانے کی کوششوں کی بھرپور مذمت کرتی ہے کشمیر کا مسئلہ پرامن سیاسی عمل کے ذریعہ حل کیا جائے اکتوبر 1947 سے جاری خون خرابے سے کچھ حاصل نہیں ہوا کشمیر کے مسئلے کو مذہبی رنگ دینے کی ہر کوشش ناکام بنا دی جائے گی۔

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے دکھی خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحومین کی بخشش کے لئے دعاگو ہیں۔

سانحہ مشرقی پاکستان سے متعلق حمود الرحمان کمیشن رپورٹ شائع کی جائے ان خیالات کا اظہار لبریشن لیگ برطانیہ کے صدر ڈاکٹر مسفر حسن نے کیا۔

ڈاکٹر مسفر حسن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر ریاست جموں کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے لیکن گذشتہ کچھ عرصے سے انتہا پسند مذہبی جنونی جو اس مسئلہ کے نام پر دنیا بھر سے چندے بٹور رہے ہیں اور کشمیر میں فساد پھیلانے کا کام کر رہے ہیں جس سے دنیا میں کشمیریوں کی تحریک بدنام ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں مظفر آباد میں ہونے والی پاکستانی مذہبی تنظیموں کی کانفرنس سے کشمیری عوام میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے

اور اس ضمن میں حکومت آزاد کشمیر کو حافظ سعید جسے بدنام زمانہ دہشت گرد کا آزاد کشمیر میں داخلہ بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کی تحریک کو نہ صرف بدنام کرنے کا باعث ہے بلکہ ایسے اقدامات بھارتی موقف کو مضبوط بنانے کا باعث ہے اور حکومت آزاد کشمیر کو ایسے اقدامات روکنے کا انتظام کرنا ہو گا۔

انہوں نے سانخہ آرمی پبلک سکول کی دوسری برسی کے موقع پر غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحومین کی بخشش کی دعا کی۔ انہوں نے سانخہ آرمی پبلک سکول کی دوسری برسی کے موقع پر گمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحومین کی بخشش کی دعا کی۔

انہوں نے سانخہ مشرقی پاکستان کے حوالے سے سابق امریکی وزیر خارجہ ڈاکٹر ہنری کیسنجر کے اس دعوے کہ پاکستان کے صدر نے امریکہ کو اس بات کی پہلے ہی یقین دہانی کروا دی تھی کہ مشرقی پاکستان کو آزاد کر دیا جائے گا کی تحقیقات کیلئے جوڈیشنل کمیشن قائم کیا جائے اور قوم کو حقائق سے اگاہ کیا جائے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خمودالرحمان کمیشن کی رپورٹ شائع کی جائے۔