مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے: عبدالباسط

Abdul Basit

Abdul Basit

نئی دہلی (جیوڈیسک) ایک انٹرویو میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا بارہ مولا اور اُڑی اور اس پہلے پیش آنے والے واقعات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ کشمیر کے مسئلے کو حل کیا جائے۔

سرجیکل سٹرائیکس کے بھارتی دعوے کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ 29 ستمبر کو لائن آف کنٹرول پر کوئی غیرمعمولی واقعہ پیش نہیں آیا۔

انہوں نے کہا صورتحال سے غلط نتائج اخذ کرنا اور جھوٹی توقعات سے بچنا نہایت اہم ہے کیونکہ یہ دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا مذاکرات ایک دوسرے پر احسان نہیں بلکہ یہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔ انہوں نے بھارت کو مذاکرات کی دعوت بھی دیدی۔