کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی خاطر اسلامک فورم یونان کے کارکنان کا سیمینار

Islamic Fouram Held Kashmir Day Event

Islamic Fouram Held Kashmir Day Event

ایھنز (نمائندہ خصوصی) اسلامک فورم آف گریس کے زیر اہتمام یوم یک جہتی کشمیرکے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں فورم کے کارکنان اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ جبکہ اس میں خصوصی طورپر سنئیر صحافیوں سید محمد جمیل ،سکندر ریاض چوہان اوراحسان اللہ خان کو مدعو کیا گیا تھا۔

تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید تنویر اختر، سکندر ریاض چوہان، سید محمد جمیل ،احسان اللہ خان ،چوہدری محمد بشیراور اسلامک فورم یونان کے صدر متوسط علی شاہد نے کشمیری عوام پرہونے والے مظالم ،نوجوانوں کی شہادت اور کشمیر میں اٹھنے والی تازہ تحریک آزادی لہر پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر سکندر ریاض چوہان نے ایک کشمیر کمیٹی کی مستقل بنیادوںپر قیام پر زور دیا جو یونانی، انگریزی زبانوں میں کشمیرکاز بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کشمیر پر پاکستانی موقف کو پیش کرکے اس کو یونانی سیاسی پارٹیوں یونانی پارلیمنٹ اور یونان میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو پیش کرے تاکہ ان کو کشمیر میں ہونے والے مظالم سے آگاہی ہوسکے اور کشمیری عوام کے جائز مطالبے کی آواز کو بلند کیا جاسکے۔

Islamic Fouram Held Kashmir Day Event

Islamic Fouram Held Kashmir Day Event

Islamic Fouram Held Kashmir Day Event

Islamic Fouram Held Kashmir Day Event

Islamic Fouram Held Kashmir Day Event

Islamic Fouram Held Kashmir Day Event