کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں 29 اکتوبر کو پُرامن ریلی کا انعقاد کیا جائے گا

Kashmir Solidarity Rally

Kashmir Solidarity Rally

ویانا (اکرم باجوہ) انڈیا کے خلاف بلیک ڈئے کے سلسلہ میں پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی 29 اکتوبر بروز ہفتہ سپہر ایک بجے سے لیکر سپہر تین بجے تک آسٹرین پارلیمنٹ کے سامنے سے شروع ہو کر انڈین ایمبیسی کار پلاٹس کے سامنے تک پُرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔

پُر امن احتجاجی ریلی میں پاکستانی خواتین و مرد حضرات بھر پور شرکت کریں گے ۔پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کی جانب سے تمام پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی جاتی ہے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ انڈیا کی جانب سے ظلم اور بربریت کے خلاف آواز بلند کرنے اور کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیئے اس پُر امن ریلی شرکت کرکے اپنا اخلاقی فرض پوراکریں۔تمام پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی جاتی ہے 12,45 پر آسٹرین پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوں تاکہ مقررہ وقت پر ریلی نکالی جا سکے۔