کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ڈاکٹرغازی علوی

Gazi Raza Alvi

Gazi Raza Alvi

لاہور: کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی)کے بانی چیئرمین ڈاکٹر غازی شاہد رضا علوی، مرکزی صدرایم اے تبسم،سنیئرنائب صدرعقیل خان،نائب صدرامتیازعلی شاکر، جنرل سیکرٹری فیصل اظفر علوی،سیکرٹری اطلاعات و نشریات انجینئراصغر حیات، چیئرمین ایکشن کمیٹی وسیم نذر،کنونیئرمیرافسرامان،صدرپنجاب حافظ جاویدالرحمان قصوری، سنیئر ممبر بدر سرحدی، اقبال کھوکھر، رشید احمد نعیم،حامدقاضی،ڈاکٹرایم ایچ بابر، ابن ریاض، ابن نیاز،ایم پی خان ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،انڈیا بے گناہ کشمیروں پر ظلم ڈھانہ بند کرے، موجودہ حکمرانوں کی ناکام پالیسوں کی بدولت آج کشمیر پر ظلم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کو شہید کرنے کیساتھ ساتھ چادرچاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے طاقت کے نشہ میں بدمست ہاتھی کی طرح جھوم رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی امن کے ٹھیکیداروں کو کشمیری عوام پر ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم نظر کیوں نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو فی الفور حرکت میں آتے ہوئے کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دلوایا جانا چاہئے۔