کشمیر طلبہ بھی تعلیم کا حق رکھتے ہیں، انہیں اندھیروں میں نہ دھکیلا جائے : زبیر حفیظ

Students

Students

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا کشمیری طلبہ بھی تعلیم حاصل کرنے کا حق رکھتے ہیں، انہیں اندھیروں میں نہ دھکیلا جائے ۔ کشمیر میں تعلیم کے شعبے کو نظر انداز کرکے مجاور حکومت نوجوانوں سے ظلم کر رہی ہے۔ پاکستان بھر میں سب سے زیادہ محنتی ، باہمت اور ذہین طلبہ میں کشمیری طلبہ کا شمار ہوتا ہے۔

مگر انہیں یہاں کی حکومتوں نے ہر دور میں نظر انداز کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ بھمبر کے زیر اہتمام افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ آ زاد کشمیر حکومت کے68 ارب میں سے تعلیم کے لیے 1ارب1 کروڑ روپے رکھے گے جو کل بجٹ کا تقریبا% 1.25 بنتا ھے۔

اس کی وجہ سے کشمیر میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا رجحان انتہائی تکلیف دہ ہے ۔ کشمیر میں قائم سیاسی جماعتوں کے قائدین کشمیری نوجوانوں کواعلیٰ تعلیم دلوانے میں ناکام ہو چکے ہیں ۔ یہاں کہ حکمران کشمیر ی نوجوانوں میں بیرون ملک جا کر مزدوری کے کلچر کوپروان چڑھانے کا سبب بن رہے ہیں۔

نوجوان بیرون ملک اپنا مستقبل محفوظ تصورکرتے ہیں جو کہ حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

سید امجد حسین بخاری
مرکزیسیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0334-5019016