کشمیری آزادی پسند رہنماؤں کی صادق سبحانی اور آصف مسعود چوہدری سے ملاقات

Kashmiri Leaders Meeting Asif Masood and Subhani Sab

Kashmiri Leaders Meeting Asif Masood and Subhani Sab

لیوٹن برطانیہ (نمائندہ خصوصی) کشمیری آزادی پسند رہنماؤں میں شامل صدیق مرزا، اسلم مرزا، نجیب افسر، زبیر انصاری، انعام الحق نامی، عابد زمان پر مشتمل وفد کی لنڈن کے ڈپلومیٹک دورے سے واپسی پر برطانیہ کے شہر لیوٹن میں سابق صدر جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ صادق سبحانی کی رہائش گاہ پر صادق سبحانی ایڈووکیٹ اور نیپ برطانیہ کے جنرل سیکرٹری آصف مسعود چوہدری سے ملاقات کی۔

جس میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم گری کی داستانیں رقم کرنے والےمودی سرکار، بھارتی فوج اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کی کٹپتلی حکومت کے خلاف دنیا بھر میں آواز اٹھانے پر بات چیت کی گئی۔

اس دوران رہنماوں کی جانب سے مختلف سفارتخانوں میں سفیروں سے ملاقات پر بریفنگ بھی دی گئی۔